سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیر اہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ احسان رضوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری زبوں حالی اور زوال و انحطاط کی بنیادی وجہ قرآن اور صاحب قرآن سے دوری ہے۔ جس قوم کے جوان باہمت اور باشعور ہونگے وہ قوم دنیا کی باہمت اور غالب قوم بنتی ہے۔ درس عرفان القرآن میں لودھراں اور گردونواح سے ہزاروں لوگ شریک تھے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پولیس کی درج کی گئی ایف آئی آر کے گواہ ایس پی طارق عزیز پر عوامی تحریک کے وکلاء نے جرح کی، ایس پی طارق عزیز نے جرح کے دوران کہا کہ وہ 17 جون 2014 کے دن ماڈل ٹاؤن میں موجود تھے اور وہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے اس کے باوجود وہ وہاں کمانڈ کرتے رہے۔ سماعت کے بعد عوامی تحریک کے وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے کہ ایس پی طارق عزیز زخمی ہونے کے باوجود موقع پر موجود رہے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’تسبیح کا حقیقی تصور‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کائنات میں جو بھی اشیاء اور مخلوقات ہیں سب اللہ کی حمد و تسبیح کرتے ہیں۔ فقط اللہ اللہ کرنے سے اللہ کی تسبیح کا حق ادا نہیں ہوتا بلکہ اللہ کی تسبیح کا حق یہ ہے کہ بندہ مومن معاشرے کی بہتری کے لئے جدوجہد کرے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیر اہتمام 5 روزہ سالانہ درس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ صابر کمال وٹو نے ’’رمضان اور رجوع الی اللہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ہی نفس کی سرکشی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، رجوع کے بغیر رب کی محبت مکمل نہیں ہو سکتی، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کوئی ایک بار رجوع کر کے تو دیکھے اللہ تعالیٰ کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ پہاڑ کے برابر کے گناہ بھی معاف فرما دیتا ہے۔ درس قرآن میں لودھراں اور گردونواح سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’قرآن اور آج کا نوجوان‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو جوان اپنی جوانی میں اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اور اللہ کے دین پر چلتا ہے تو اللہ اس کی مدد خود فرماتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رب العالمین نے ختم النبیین بنا کر بھیجا۔ ختم نبوت کا استحکام ہی استحکام ایمان ہے۔ جس بندے کے عقیدہ ختم نبوت میں تذلزل آگیا اس کا ایمان متزلزل ہو گیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست 24 مئی 2018ء کو منعقد ہوئی، جس میں علامہ ثناء اللہ ربانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’رمضان المبارک اور رجوع الی اللہ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجوع الی اللہ اس وقت نصیب ہوتا ہے جب دل صاف اور من پاک ہو جائے اور بخشش و مغفرت اسی کی قبول ہوتی ہے جو سچے دل سے توبہ کرے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام تاریخ ساز پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز 23 مئی2018 ء کو ہو گیا، افتتاحی نشست میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے تمام انبیاء سے حضورﷺ کے آخری نبی ہونے کا میثاق لیا۔ اسلام کی عمارت عقیدہ ختم نبوتﷺ پر کھڑی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی پہلی نشست سے علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ظالم مسند اقتدار پر بیٹھ جائے تو کربلا بپا کرنا ہی تسبیح الٰہی ہے، دین محظ ظاہر و رسمی عبادات کا نام نہیں بلکہ حکم الٰہی کے مکمل نفاذ کا نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب قوم بزدل ہوجائے تو جابر لوگ انہیں ظلم کا نشانہ بناتے ہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نواز شریف، شہباز شریف سمیت 12 افراد کی طلبی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سماعت کی۔ بنچ کے سربراہ جسٹس قاسم محمد خان نے عوامی تحریک کے وکلاء سے دریافت کیا کہ آپ کن شواہد کی بنیاد پر طلبی چاہتے ہیں؟ عوامی تحریک کی طرف سے رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ 15 جون 2014 مغرب کے بعد عوامی تحریک کے رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، چوہدری فیاض وڑائچ اور سید الطاف حسین شاہ کو ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک بلا کر ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی کو ملتوی کروانے کا کہا گیا جو 23 جون کو پاکستان آ رہے تھے۔ ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، حمزہ شہباز، عابد شیر علی، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق اور چوہدری نثار موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام انسانیت کی خدمت کرنے والی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں خصوصی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کاروباری مہمان شخصیات کے علاوہ منہاج القرآن لاہور کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک بخشش، سخاوت، بھائی چارے اور غم خواری کا مہینہ ہے۔
منہاج القرآن و یلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام عمر ویلی میں 50 غریب خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم کرنے کی تقریب منعقدہوئی، تقریب سے عوامی تحریک پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں ریحان مقبول، ضلعی ناظم منہاج القرآن رانا رب نواز انجم مہمان تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ایثار وقربانی، تقوی و طہارت اور توبہ و استغفار کا درس دیتا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ انڈیا کے زیراہتمام اسلامک سمر ٹریننگ کیمپ نئی دہلی، ممبئی، حیدرآباد سمیت مختلف 14 مقامات پر منعقد کیا گیا۔ دیگر شہروں میں مہاراشٹرا، تیلینگانہ، کرناٹکا، بینگالورو، میسورو، شپواپور، اوماریہ اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ کیمپ میں انڈیا بھر سے مختلف سکولوں سے 5 سے 14 سال کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے زیراہتمام رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں لاہور سمیت ملک گیر دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ نماز فجر کے بعد شروع ہونیوالے دروس قرآن میں مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی دروس عرفان القرآن میں شریک ہورہی ہیں، منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز اپنے خطابات میں اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس مہینے میں اگر صحیح معنوں میں محنت کر کے اپنے نفس کی تربیت کر لی جائے تو اس کا کوئی اور بدل نہیں ہوسکتا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ماہ صیام کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامیان پاکستان اور ملت اسلامیہ کو ماہ مقدس کی آمد مبارک ہو، رمضان المبارک ایثار وقربانی، تقوی وطہارت، توبہ واستغفار کا درس دیتا ہے، جس طرح بہار کی آمد سے موسم بدل جاتا ہے اسی طرح رمضان المبارک کی آمد سے ماحول بدل جاتا ہے، مسلم معاشرے پر نظم وضبط کا رنگ چڑھ جاتا ہے، رمضان المبارک کی آمد ہو چکی ہے اور ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ رحمت اور برکت کے اس ماہ مبارک میں کس طرح زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹ سکتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.