پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامع منہاج القرآن ترناوا میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع منہاج القرآن ترناوا میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے نصیحت کی درخواست کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے بچوں کو ادب سکھاؤ۔
انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی طرح کسی کا ادب نہیں، آپ جیسا جمال، صورت اور سیرت
کسی کو عطا نہیں ہوئی۔ آپ ﷺ ہر پہلو سے کامل اور بے مثال ہیں مگر افسوس کہ ہم ان کی
سیرت کو اپنی زندگیوں میں اختیار نہیں کرتے۔ آپ ﷺ کی شفقت و محبت کی مثال دیتے ہوئے
کہا کہ حضرت انسؓ کو جب کھیلتے دیکھ کر آپ ﷺ نے شفقت سے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور
مسکرا دیے، یہ حضور ﷺ کی رحمت اور پیار کا منفرد انداز تھا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ مذاق میں بھی ہمیشہ سچ بولتے،
عاجزی و انکساری کا یہ عالم تھا کہ صحابہ کرامؓ کی محفل میں بیٹھنے پر بعض کو پہچاننے
میں دشواری ہوتی کہ رسول اللہ ﷺ کون ہیں۔ آپ ﷺ بچوں کو قریب بٹھاتے، ان کے سوالات کے
جواب دیتے اور انہیں ادب سکھاتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر والدین، بیٹے، علما، قانون دان یا کسی بھی حیثیت میں زندگی گزارنی ہے تو رول ماڈل صرف اور صرف نبی کریم ﷺ ہونے چاہئیں۔ اپنی زندگی کو حضور ﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالنا ہی تحریکِ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اصل منشور ہے۔
اجتماع جمعہ میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، سید امجد علی شاہ، ملک ممتاز اکبر، محمد جاوید ہزاروی، شیخ فرحان عزیز، ڈاکٹر عمران یونس حاجی غلام شبیر، سردار جاوید، انجینئر رفیع الدین، خالد اقبال جدون، راجہ وقار، ڈاکٹر جہانگیر خان عباسی، کامران سہیل ایڈووکیٹ، پیر سید مبشر حسین شاہ، پروفیسر خضر حیات، پروفیسر مظہر حسین خیال، راجہ شمیم انور اویسی، راجہ ناصر محمود، شوکت قادری، کیپٹن یونس الرحمان اور عامر خان سمیت تحریک منہاج القرآن ترناواں کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی۔































تبصرہ