پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اپنے دورۂ ہزارہ زون کے دوران ایبٹ آباد پہنچ گئے
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ میں خطاب کریں گے

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ایبٹ آباد پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد پر اہلِ علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، نعرے لگائے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر موجود شخصیات میں محمد جاوید ہزاروی، سید امجد علی شاہ، حاجی غلام شبیر، انجنیئر رفیع الدین، سید ثاقب حسین شاہ کاظمی، مولانا محمد سجاول، سید مجاہد شاہ حسین کاظمی، ضیاء الرحمن، راجہ محمد وقار، سید معراج علی شاہ اور دیگر معززینِ علاقہ شامل تھے۔
























تبصرہ