ایبٹ آباد: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی جلال بابا آڈیٹوریم آمد، میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس میں شرکت

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ عظیم الشان میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے تو کارکنان، قائدین اور جملہ فورمز کے نمائندگان نے ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا۔ شرکاء نے فلک شگاف نعرے لگاکر، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلدستے پیش کر کے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جاوید ہزاروی، سید امجد علی شاہ، شیخ فرحان عزیز، حاجی غلام شبیر اور انجینئر رفیع الدین بھی پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ تھے۔ ملک بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد اس عظیم الشان اجتماع میں شریک ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خصوصی خطاب فرمائیں گے، جس میں وہ سیرتِ طیبہ، محبتِ رسول ﷺ اور اخلاقِ مصطفوی ﷺ کے پیغام پر روشنی ڈالیں گے۔



























تبصرہ