پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایبٹ آباد یونیورسٹی ٹاؤن میں اسلامک سنٹر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یونیورسٹی ٹاؤن ایبٹ آباد میں اسلامک سنٹر کے تعمیراتی منصوبے کا سنگِ بنیاد اپنے دستِ مبارک سے رکھا۔
اسلامک سنٹر کے سنگِ بنیاد کی تقریب کے موقع پر تحریکِ منہاج القرآن کے کارکنان، قائدین اور مقامی تنظیمات کی جانب سے چیئرمین سپریم کونسل کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ شرکاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، گلدستے پیش کیے اور نعرۂ تکبیر و رسالت کی گونج میں اپنے محبوب قائد کو خوش آمدید کہا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر خصوصی دعا کروائی اور اسلامک سنٹر کے منتظمین سید شفقت حسین شاہ، ذوالفقار حسین شاہ اور رفاقت حسین شاہ کو اس عظیم دینی خدمت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک سنٹر کا قیام ایبٹ آباد میں علم، تربیت اور خدمتِ دین کے فروغ کے لیے ایک روحانی و فکری سنگِ میل ثابت ہوگا۔
چیئرمین سپریم کونسل نے اس موقع پر سید غلام علی شاہ کاظمی کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ افتتاحی تقریب میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، علامہ جاوید ہزاروی، سید امجد علی شاہ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھتڑی شریف سید محبوب شاہ کاظمی، مفتی زین العابدین، نثار احمد سلیمانی سمیت منہاج القرآن ایبٹ آباد کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔
























تبصرہ