مانسہرہ: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ایڈن مارکی میں ضیافتِ میلاد ﷺ سے روح پرور خطاب

Dr Hassan Qadri Speech at Ziafat-e-Milad Eden Marquee Mansehra 2025

چیئرمین سپریم کونسل منہاجُ القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مانسہرہ کے ایڈن مارکی میں منعقدہ ضیافتِ میلاد ﷺ کی بابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخُ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 45 سالہ علمی و فکری جدوجہد کے نتیجے میں آج منہاجُ القرآن ایک عالمی تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے، جس کی جڑیں دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں اور ثمرات علم، امن، محبت اور خدمت کی صورت میں پوری امت کو میسر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاجُ القرآن کے مرکزِ لاہور میں قائم علمی، تعلیمی اور فلاحی ادارے امتِ مسلمہ کی فکری و روحانی خدمت میں مصروف ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی ایک ہزار سے زائد تصانیف میں سے 650 سے زیادہ کتب شائع ہو چکی ہیں اور مختلف جامعات میں ان کی علمی خدمات پر پی ایچ ڈی سطح پر تحقیق کی جا رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ’’جو سمندر خاموش نظر آتے ہیں، وہی سب سے زیادہ گہرے ہوتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تنقید کے بجائے اپنے کردار اور عمل سے مثبت پیغام دینا چاہیے۔ منہاجُ القرآن علم، شعور اور خدمت کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے نوجوان نسل کو اپنی جدوجہد کا مرکز بنایا۔ آج کا نوجوان اگر مقصدِ حیات سے غافل ہے تو اس کی وجہ تعلیمی نظام میں تربیتِ کردار کا فقدان ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور اسی خلا کو پر کر رہی ہے، جہاں طلبہ کو علم کے ساتھ اخلاق، شعور اور مصطفوی تربیت دی جاتی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاجُ القرآن کا مشن علم، محبت، اتحاد اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا فروغ ہے — یہی پیغام امت کو ایک لڑی میں پرو سکتا ہے۔

تقریب میں ناظمِ اعلیٰ منہاجُ القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نثار احمد سلیمانی، ایم این اے شہزادہ گشتاسب، ایس ایس پی محمد سلیمان، ڈائریکٹر MDA محمد ارشد عباسی، EXN سید شفاقت حسین شاہ، DFO سید عبداللہ شاہ، اور مذہبی و سماجی شخصیات سمیت معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri Speech at Ziafat-e-Milad Eden Marquee Mansehra 2025

Dr Hassan Qadri Speech at Ziafat-e-Milad Eden Marquee Mansehra 2025

Dr Hassan Qadri Speech at Ziafat-e-Milad Eden Marquee Mansehra 2025

Dr Hassan Qadri Speech at Ziafat-e-Milad Eden Marquee Mansehra 2025

Dr Hassan Qadri Speech at Ziafat-e-Milad Eden Marquee Mansehra 2025

Dr Hassan Qadri Speech at Ziafat-e-Milad Eden Marquee Mansehra 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top