پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہزارہ یونیورسٹی آمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اقبال مرتضیٰ کا فیکلٹی اور اسٹاف کے ہمراہ پرتپاک استقبال

چیئرمین سپریم کونسل منہاجُ القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ہزارہ یونیورسٹی آمد پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اقبال مرتضیٰ نے فیکلٹی اور اسٹاف کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔
ڈاکٹر اقبال مرتضیٰ نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو یونیورسٹی کے تعلیمی نظام، فیکلٹیز اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہاں 12 فیکلٹیز، 150 پروگرامز اور 36 اسکولز فعال ہیں، جبکہ یونیورسٹی میں ملک کی پہلی روبوٹک لائبریری بھی قائم کی گئی ہے۔
دونوں اداروں کے رہنماؤں نے مستقبل میں تعلیمی میدان میں باہمی تعاون اور اشتراکِ عمل کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ تحریکِ منہاجُ القرآن خرم نواز گنڈاپور، ممبر قومی اسمبلی شہزادہ گشتاسب، پروفیسر ڈاکٹر ناصرالدین، سید عارف حسین شاہ، شاہد امین، نثار احمد سلیمانی، سید امجد علی شاہ سمیت ہزارہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔


























تبصرہ