عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : ایبٹ آباد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے زیراہتمام پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت امیر تحریک مشتاق علی خان سہروردی نے کی۔ جبکہ محمد ارشد ناظم ممبرشپ کی پی کے، سرور خان ناظم ویلفیئر، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایبٹ آباد کے عہدیداران قاضی جنید صدر، معین شاہ سینئر نائب صدر، محمد علی شاہ جنرل سیکرٹری نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج نمبر 1 سے ہوا، اور علاقے کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی میلاد چوک ایبٹ آباد پر اختتام پذیب ہوئی۔ شرکاء ریلی نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پوسٹرز، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغامات پر مشتمل بینرز اور گستاخانہ توہین آمیز فلم کے خلاف مذمتی پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا دنیا کہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان اور OIC اس معاملے پر یک زبان ہو کر عالمی اداروں سے قانون سازی کا مطالبہ کریں اور ایسی نازیبا حرکت کرنے والوں کو اسلامی قانون کے مطابق سخت سے سخت دے کر ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عصر حاضر کے وہ عظیم راہنماء ہیں جنہوں نے یہ نہایت جراءت مندانہ قدم اٹھایا اور اور حکومت پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ توہین آمیز فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے اور باقاعدہ اپنا کیس پیش کرے۔ اگر حکومت پاکستان ایسا کرتی ہے تو عالمی قوانین، انسانی حقوق کے چارٹر اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق وہ حکومت پاکستان کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی قوم اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے وکیل کے طور پر پیش ہونے اور باقاعدہ مقدمہ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

تصاویر و رپورٹ : محمد الیاس اعوان
انفارمیشن سیکرٹری تحریک منہاج القرآن حویلیاں

تبصرہ

Top