ایبٹ آباد: نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام 10 روزہ ’’ڈپلومہ ان قرآن اسٹڈیز‘‘ کورس کا انعقاد

diploma in quran studies

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام جلال بابا آڈیٹوریم میں جاری 10 روزہ ’’ڈپلومہ ان قرآن اسٹڈیز‘‘ کورس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین سینیئر وکلاء اور علماء و آئمہ مساجد کی شرکت

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، ڈائریکٹر ای پی ڈی علامہ سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود اور علامہ سرفراز قادری نے خصوصی شرکت کی اور لیکچرز دئے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو تمام انسانوں کی ہدایت کیلئے نازل فرمایا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ ”تم میں وہ شخص سب سے بہتر ہے جو قرآن کو سیکھے اور سکھائے“ انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کو پڑھنا، سمجھنا اس کی تعلیمات پر خود عمل کرنا اور اس کی تعلیمات کو دوسرے لوگوں تک پہنچانا اس قدر ضروری ہے کہ اس کے بغیر کوئی بھی انسان نہ دنیا میں کامیاب زندگی گزار سکتا ہے اور نہ ہی آخرت کی زندگی میں کامیاب ہو سکتا ہے، اس لئے قرآن مجید کوسمجھنا اور اس کا فہم حاصل کرنا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز جیسا قرآن فہمی کا یہ پروگرام آج نوجوانوں کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں ہر طرف بے راہ روی، علم سے دوری، اخلاقی تنزلی اور ہر ہر جہت سے یہ دور تنزلی کا شکار ہے۔ اس دور میں قرآن و علوم القرآن کی شمع جلانا انتہائی ضروری ہے یہ فریضہ تحریک منہاج القرآن اپنی نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے ذریعے انجام دے رہی ہے۔ڈپلومہ ان قرآن اسٹڈیز کورس میں علم تجوید، عربی گرائمر، ترجمۃ القرآن، تفسیر القرآن، فن خطابت و نقابت اور شخصیت سازی کے مضامین پڑھائے جا رہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں جاری 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کے تیسرے روز وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وکلا رہنماؤں اور علماء نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری آج کے دور میں نہ صرف پوری امت مسلہ بلکہ پوری انسانیت کی علمی، عملی، اخلاقی، روحانی، معاشی، اعتقادی، عائلی، معاشرتی اور فکری و نظریاتی تربیت کا اہتمام کر رہے ہیں اسی سلسلہ کی ایک کڑی ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کے پروگرام ہیں یہ وہ پروگرام ہے جس میں واقع ہی زندگیاں بدل دینے والا پروگرام ہے۔

diploma in quran studies

diploma in quran studies

diploma in quran studies

diploma in quran studies

تبصرہ

Top