جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شرکت و گفتگو

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس کے عظیم الشان اجتماع کے انعقاد پر تحریک مناج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارک دی۔ انہوں نے کہا کہ صحبت کا انسان کی زندگی پر گہرا اثر ہوتا ہے، جب آپ صالحین کی صحبت میں بیٹھیں گے تو آپ کی زندگی میں اُن کے صحبت کا رنگ نظر آئے گا اور آپ کے اخلاق و اطوار سنویں گے، اسی لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ ہمیں ہمیشہ اچھی صحبت، علم اور مطالعہ کی طرف راغب کرتے ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کے ذریعے پوری امت کو تنظیم، تربیت، علم اور خدمتِ دین کا ایک مربوط نظام دیا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی مقامی تنظیموں کو مضبوط کریں، مرکز منہاج القرآن لاہور کا باقاعدہ دورہ کریں، وہاں کے تربیتی سیشنز میں شرکت کریں اور وہاں سے حاصل شدہ علم اپنے علاقوں تک پہنچائیں۔
تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن ایبٹ آباد میں منہاج القرآن کے لائف ممبر زبننے والے کارکنان کو اپنے ہاتھوں سے اسناد بھی دی اور فورمز کے ذمہ داران کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔
تقریب میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون جاوید ہزاروی، شیخ فرحان عزیز، سید ثاقب حسین شاہ، عامر ایڈووکیٹ، سید امجد علی شاہ، علامہ نثار سلیمانی، علامہ ظہور احمد، لبنیٰ مشتاق، جویریہ افضل، عائشہ مشتاق، سعدیہ جدون، علامہ سید مجاہد حسین شاہ، راجہ ظہیر احمد، حسام جدون، ڈاکٹر جہانگیر، راجہ وقار، سجاوالحق، تبسم ہزاروی، سمیت تحریکِ منہاج القرآن ایبٹ آباد کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی۔

















تبصرہ