منہاج ماڈل سکول کامرہ (اٹک) کے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ

مورخہ: 26 جون 2012ء

منہاج ماڈل سکول کامرہ (اٹک) کے زیراہتمام اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد لطیف قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

منیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف قادری نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوان نسل کی اصلاح کرنی ہے تو ہمیں بنیاد پر توجہ دینا ہو گی ۔۔۔۔ ہمیں اپنے اساتذہ کی ٹریننگ نئے سرے سے کرنا ہو گی ۔۔۔۔ ہمارے اساتذہ کو ٹیم پلیئر اور ٹیم لیڈر کا رول ادا کرنے کے لئے تیار ہونا ہو گا ۔۔۔۔ اساتذہ کو اس کا حق دینا ہو گا اور استاد کو بھی اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ روحانی والدین کا لفظ کتابوں میں تو اچھا لگتا ہے مگر وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اب استاد کو اپنا کردار تبدیل کرنا ہوگا ۔۔۔۔ اگر استاد آج خود کو رول ماڈل اور لیڈر کے کردار میں ڈھال لے تو طلبہ خود بخود فالوور کے رول میں ڈھل جائیں گے۔

ورکشاپ کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top