تنطیمی دورہ جات 2012ء (تحصیل اٹک)

مورخہ 5 ستمبر تا 8 ستمبر 2012ء تنظیمات کو مستحکم کرنے اور تحریکِ بیداری شعور کو فروغ دینے کے لئے مرکزسے محترمہ شاکرہ چوہدری (ناظمہ MSM) نے اٹک کی مختلف تحصیلات کا دورہ کیا، جن میں پنڈی گیھپ، جنڈ، فتح جنگ، باہتر، حسن ابدال اور حضرو شامل تھیں۔

مورخہ 5 ستمبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈی گیھپ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں 9 UC's کی کارکنان، رفقاء اور وابستگان نے شر کت کی۔ محترمہ شاکرہ چوہدری نے تمام کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اس یریذی نظام کو حسینی نظام میں بدلنے کے لئے پہلے سے بڑھ کر کوشش کرنا ہوں گی اور سیدہ کائنات فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے نقوشِ سیرت پر عمل کرتے ہوئے حق کی آواز کو بلند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشرہ جو برائیوں اور فتنہ وفساد میں گر چکا ہے اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں اور سب سے بڑا دشمن یہ ہمارا الیکشن سسٹم ہے کہ جس کے تحت باکردار، باعمل اور باصلاحیت لوگوں کا برسرِ اقتدار آنا ممکن نہیں، اس لئے بیداری شعور کے لئے کوششیں تیز کرنا ہونگی۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کو یونٹ لیول تک تنظیم سازی کے لئے مختلف ٹولز بتائے گئے۔ بعد ازاں کارکنان کی ورکنگ رپورٹ لی گئی۔ اس کے بعد پنڈی گیھپ کی UC's نوشہرہ اوراخلاص میں بیداری شعور پر پروگرامز بھی رکھے گئے جس میں محترمہ شاکرہ چوہدری نے بیداری شعور کا پیغام عوام الناس تک پہنچایا اور اخلاص میں تنظیم سازی کی۔ بعد ازاں منہاج ماڈل سکول اور اسلامک سنٹر کا وزٹ بھی کیا۔

مورخہ 6 ستمبر کو تحصیل جنڈ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کو بیداری شعور مہم اور تنظیمی نیٹ ورک میں استحکام پر بریفنگ دی گئی اور تحصیلی باڈی کو تنظیمِ نو اور دو UC's کی تنطیم سازی کی گئی۔ پروگرام کے بعد فتح جنگ (سٹی) میں عظیم الشان بیداری شعور کنونشن رکھا گیا جس میں تمام UC's اور دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ خطاب میں محترمہ شاکرہ چوہدری نے بیداری شعور کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کی motivatation دی اور کہا کہ آج اس فتنہ پرور نظام کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اور اس کا واحد حل یہ ہے کہ موجودہ انتخابی نطام سے بغاوت کی جائے اور لوگوں کو اس کے بارے میں شعور دیا جائے۔

مورخہ 7 ستمبر صبح 9 بجے فتح جنگ (سٹی) کے تمام کارکنان کے ساتھ تنظیمی نشست ہوئی جس میں انھیں تنظیمی نیٹ ورک میں توسیع اور استحکام کے مختلف tools بتائے گئے اور تحریکِ بیداری شعور کے فروغ کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔ پروگرام کے بعد باہتر (فتح جنگ) میں بیداری شعور کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دور ونزدیک سے خواتین نے شرکت کی۔ یہ پروگرام منہاج القرآن ماڈل سکول باہتر میں رکھا گیا۔ محترمہ شاکرہ چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی سربلندی کے لئے میدانِ عمل میں نکلنا چائیے جس طرح حضرت زینب رضی اللہ عنہ نے انفرادی کردار ادا کرتے ہوئے اجتماعی کردار ادا کیا۔ اسی طرح آج اجتماعی طور پر معاشرے سے فتنہ وفساد کو دور کرنے کی ضرورت ہے جس میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ بیداری شعور کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کی motivation دی گئی۔ پروگرام کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ باہتر کی تنظیم سازی بھی کی گئی۔ پروگرام کے بعد حسن ابدال میںuc 27 میں تنظیم نشست رکھی گئی اور تنظیم سازی کی گئی۔

مورخہ 8 ستمبر کو تحصیل حضرو میں دو (جلالیہ، قاسمیہ) UC's میں منہاج ماڈل سکول میں پروگرام رکھا گیا۔ جس میں خواتین وطالبات کی تنظیمی سازی گی گئی۔

تبصرہ

Top