منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام تربیتی نشست میں علامہ حسن میر قادری کا خطاب

مورخہ: 04 مارچ 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 04 مارچ 2011ء کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء و اراکین کے ساتھ ایک تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العز ت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صورت میں ایک ایسی نعمت عطا کی ہے جو صدیوں کے بعد پیدا ہوتی ہے اور دین کی تجدید کا بیڑا اٹھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن احیائے دین اور فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم تحریک ہے جو امت مسلمہ کے تشخص کو بحال کرنے اور نوجوان نسل کو بالخصوص گنبد خضراء کے مکیں کے آستانہ سے جوڑنا چاہتی ہے۔ یہ تحریک محبت، امن اور اعتماد کا درس دیتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ پوری دنیا میں پھیلی دہشت گردی کی فضا کے ماحول میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری واحد شخصیت ہیں جنہوں نے اس ناسور کے خلاف فتویٰ دیا جس کو پوری دنیا میں بہت مقبولیت ملی اور اس کی وجہ سے مسلمانوں کے بارے میں مغربی طاقتوں اور غیر مسلموں کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمی کا ازالہ ہوا۔ آئیے ہم اس عظیم مشن میں شامل ہو کر عالمی امن کے داعی اور سفیر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دست وبازو بنیں اور اپنی صلاحیتوں کو دین اسلام کے فروغ میں صرف کریں۔

تربیتی نشست میں منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، ملک محمد امین اعوان، حفیظ اللہ قادری، محمد نعیم رضا، ملک مصطفی، محمد آصف، ملک محمد اقبال، ملک اعجاز رشید، شیخ محبوب عالم اور منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ شریک تھے۔ نشست کا اختتام علامہ حسن میر قادری کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ:محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

Top