منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے رفیق حاجی محمد الطاف (مرحوم) کی پہلی برسی کی تقریب

مورخہ: 26 جون 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے رفیق حاجی محمد الطاف (مرحوم) کی پہلی برسی کے سلسلہ میں مورخہ 26 جون 2011 بروز اتوار کو منہاج کلچر سنٹر ویانا میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی جس میں مذہبی، سیاسی، سماجی، سپورٹس، تاجر برادری، صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد برسی کی تقریب کا آغاز محمد رضوان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے والوں میں یورپ کے معروف نعت خواں شہریار خان، محمدارشد، عثمان شاہ، کاشف محمود، محبوب ربانی، وحید احمد، حاجی اکبر علی، محمد نعیم رضا اور ننھا نعت خواں حذیفہ ربانی شامل تھے۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے سرانجام دیئے۔ علامہ عبدالحفیظ الازہری نے برسی کی مناسبت سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ جانے والے لوگ اپنی یادیں چھوڑ کر جاتے ہیں۔ آج ہم جس شخص کی روح کے ایصال ثواب کے لئے جمع ہوئے ہیں وہ شخصیت بھی نہایت نیک، پرہیزگار اور متقی تھی۔

حاجی غلام شبیر، محمد آفتاب سیفی، شہریار خان اور نو مسلم آسٹرین حمزہ نے حاضرین کے ساتھ مل کر درود و سلام پیش کیا۔ حاجی گلزار احمد نے ختم شریف پڑھا اور علامہ عبدالحفیظ الازہری نے اجتماعی دعا میں حاجی محمد الطاف کی مغفرت اور درجات کی بلندی، حاضرین اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ آخر پر حاجی الطاف کے بیٹے عمیر الطاف نے تمام حاضرین کا اپنے والد کی برسی میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

Top