منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام منہاج لائبریری کا قیام

منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹرمحمد اکرم باجوہ کی رپورٹ کے مطابق مورخہ 15 دسمبر 2011ء کو منہاج سنٹر ویانا میں منہاج لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ منہاج لائبریری میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات، کتب اور قرآن مجید کا عام فہم اور جدید ترجمہ (عرفان القرآن) اور منہاج القرآن کے علمی و تحقیقی جرائد و ماہوار مجلاجات لائبریری میں رکھے گئے ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے نائب صدر ملک محمد شفیع اعوان، نائب صدر ملک محمد مصطفی اور پریس سیکرٹری حاجی قاسم علی نے منہاج لائبریری کے قیام پر وزٹ کے دوران مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ اس لائبریری سے نوجوان نسل استفادہ کرے گی اور اردو زبان سے روشناس ہوتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر اور تعلیمات سے آگاہ ہوں گے۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

Top