منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے سیکرٹری انفارمیشن سید شفقت علی کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے سیکرٹری انفارمیشن سید شفقت علی نے مورخہ 26 اپریل 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور نظامتوں کا وزٹ کیااور مرکزی ناظمین وسٹاف ممبران سے ملاقات بھی کی۔

سید شفقت علی نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہوں نے بحرین میں منہاج القرآن کی سرگرمیوں، علامہ محمد افضل سعیدی( صدر منہاج القرآن برطانیہ) کے دورہ اور دیگر پروگراموں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بحرین میں مشن کے فروغ کے حوالہ سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ راجہ جمیل اجمل نے سید شفقت علی کو مرکزی سکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا اور گذشتہ کچھ عرصہ میں بحرین میں مشن کے فروغ کے حوالہ سے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مرکز کی طرف سے بھجوائے جانے والے لیٹر،سرکلرز اور نوٹیفکیشنز کو تمام وابستگان اور عہدیداران تک پہنچانے کا موثر نظام وضع کیا جائے۔راجہ جمیل اجمل نے ورکرز کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے باکس 92 اور خدمت دین فنڈ کے حوالہ سے بھجوائے گئے سرکلرز کی یادہانی کرائی اور انہیں ہدایت کی کہ بحرین پہنچتے ہی اس پر فوری کام کا آغاز کر دیں۔ ناظم امور خارجہ کے ساتھ خصوصی تنظیمی وانتظامی میٹنگ کے بعد سید شفقت علی نے نظامت امور خارجہ میں ممبر شپ ڈیپارٹمنٹ، اوورسیز سیلز اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے بھی الگ الگ میٹنگز کیں اور بحرین سے متعلقہ معاملات کو حل کیا۔ اس کے بعد سیکرٹری ویلفیئر حافظ محمد عمیر وقاص نے سید شفقت علی کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم منصوبہ آغوش کا وزٹ کرایا۔

رپورٹ: محمدوسیم افضل

تبصرہ

Top