مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال کے زیراہتمام لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال کے زیراہتمام L.F.C ہوٹل میں ہونے والے لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ اس ورکشاپ میں سیکرٹری جنرل MSM پاکستان عبدالغفار مصطفوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر عہدیدارن میں سے محمد آصف، احتشام الحسن، نعیم طارق، وقار یوسف اور شہزاد الحسن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن چکوال حاجی عبدالغفور شیخ، توفیق عباس ضلعی صدر MSM، محمد ارسلان مصطفوی صدر MSM چکوال نے بھی طلبہ سے خطاب کیا۔

سیکرٹری جنرل MSM پاکستان عبدالغفار مصطفوی نے مصطفوی طلبہ سے خصوصی تربیتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلبہ اسلام پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو پوری انسانیت کو امن اور فلاح دے سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اس ملک کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے میدان عمل میں آئیں۔ یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اس کی حفاظت ہم پر فرض ہے۔

صدر MSM چکوال محمد ارسلان مصطفوی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پاکستان میں تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر توفیق عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگیوں میں علم و کردار کی بہت اہمیت ہے اس لئے ہمیں اس کو بہتر بنانے انتھک محنت کرنا ہو گی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top