عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی : چکوال

گستاخانہ فلم کے خلاف منہاج القرآن کی ذیلی طلبہ ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال کے عہدیداران نے کی، جبکہ ایم ایس ایم کی قیادت جہلم و چکوال کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر عبدالعمار منعم، ملک ارسلان اور توفیق عباس نے کی۔

تحریک منہاج القرآن کی روایات کے مطابق یہ ریلی بھی انتہائی پرامن اور منظم تھی، دوران ریلی درود و سلام اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محبت و عقیدت کے نعرے بلند ہوتے رہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعمار منعم اور توقیر عباس مغل میڈیا کوآرڈینیٹر نے کہا کہ گستاخانہ فلم انتہائی گھٹیا اور غلیظ حرکت ہے، جس کے ذریعے سے نہ صرف امت مسلمہ بالکل عالمی امن کو برباد کرنے کی ملعون سازش کی گئی ہے۔ اگر ایسے واقعات پر قابو نہ پایا گیا اور اس کا فوری تدارک نہ ہوا تو دنیا ہولناک خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔ ایسے مذموم فعل سے انتہا پسندی میں شدت آئے گی اور بین المذاہب ٹکراؤ کا خطرہ بڑھے گا۔ اس لیے آنے والے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی برادری کو اس اہم اور حساس مسئلے کی طرف سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی۔

رپورٹ : توقیر عباس مغل
میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک چکوال

تبصرہ

Top