چکوال: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریب

چکوال () عالم اسلام کی عظیم شخصیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ پوری دنیا کے ممالک سمیت پاکستان کے شہر چکوال میں بھی بڑی شان وشوکت سے منائی گئی اس مو قع پر چکوال شہر کی پانچوں یونین کونسلز میں الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں جن میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ملی اور دینی خدمات کوسراہا گیا اس مو قع پر سب سے بڑی تقریب پریس کلب چکوال میں منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی ضلعی تنظیم کے علاوہ کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر سینئر صحافیوں کے علاوہ پر یس کلب کے جنرل سیکرٹری خواجہ بابر سلیم بھی موجود تھے۔

خواجہ بابر سلیم نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب تمام جماعتوں سے مایوس لوگوں کی نظریں ڈاکٹر طاہر القادری پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ ملک کی اس ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم یہ امید رکھے ہوئے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری ہی وہ شخصیت ہیں جو ملک میں حقیقی انقلاب لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سہیل محمو دجنجوعہ نے بھی خطاب کیا۔ یونین کونسل نمبر 1 کی تقریب ٹھیکیدار عارف امیر کے گھر منعقد ہوئی جس میں قاری احمد رضا قادری، حکیم حبیب اللہ، حافظ خالد محمود، قاری عمران نیعمی، راجہ جاوید، جاوید ارشد، اور میڈیا کوآرڈینٹر توقیر مغل شامل تھے۔ یونین کونسل 2 میں جہانگیر حسین، عبدالغنی و دیگر کی موجودگی میں ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ جب کہ یونین کونسل 4 کی تقریب یونین کونسل 4 کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں حاجی محمد صابر، توفیق عباس، نعیم طارق، ملک ارسلان، ملک مطلوب احمد، کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے بھی دفتر منہاج القرآن ویمن لیگ میں کیک کاٹا گیا۔ جبکہ یو سی 3، بہکڑی اور جند میں بھی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تبصرہ

Top