چکوال: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد

مورخہ: 22 اگست 2015ء

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد گزشتہ روز پریس کلب چکوال میں ہوا جس میں ضلعی اور تحصیل چکوال کے صدور و جنرل سیکرٹریز کا انتخاب کیا گیا۔ تقریب کا آغاز کلام الٰہی سے ہوا، حافظ غلام قادر نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاری احمد رضا خان نے پیش کی گئی جبکہ نقابت کے فرائض، توقیر مغل نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس نائب ناظم تنظیمات شمالی پنجاب نے تحریک کے مطلق اور سید محمود احمد حسنین آغا سیکرٹری جنرل PAT شمالی پنجاب نے الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے انٹر پارٹی الیکشن میں نو منتخب عہدیدران جن میں تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کیلئے حاجی عبدالغفور شیخ ضلعی امیر، ڈاکٹر سہیل محمود جنجوعہ ضلعی ناظم، تحصیل چکوال کیلئے صدر حاجی محمد صفدر جاوید اور ناظم محمد احسان سنی جبکہ پاکستان عوامی تحریک کیلئے سید محمد سعید شاہ مشہدی بلا مقابلہ ضلعی صدر، طاہر محمود اعوان جنرل سیکرٹری، تحصیل چکوال کیلئے توقیر احمد ایڈووکیٹ تحصیل صدر اور ساجد حسین اعوان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس موقع پر رانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالات سے مایوس نہیں۔ انہوں نے صلح حدیبیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کفار کا ساتھ 10سال کا معاہدہ کیا لیکن جب کفار نے خود وہ معاہدہ توڑا تو تقر یبا 3 سال کے بعد ہی فتح مکہ ہو گیا۔ ہمیں یقین ہے کہ حالات کسی بھی وقت انقلاب کی بگل بجاسکتے ہیں۔

سید محمود احمد حسنین آغا سیکرٹری جنرل PAT شمالی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان انٹرا پارٹی الیکشن کے فورا بعد 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینی ہے جو بلدیاتی الیکشن کو ڈیل کرے گی ہم نے کارکنوں کو کہا کہ آپ ہر وارڈ میں امیدوار کھڑا کریں اور کوئی بھی سیٹ خالی نہ چھوڑیں۔

ایم ایس ایم کے ضلعی کوآرڈینیٹر امجد حسین نے بھی خطاب کیا اور سٹوڈنٹس کو آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو کہا۔ اس موقع پر تحصیل لاوہ سے ملک شمشاد علی، عامر محمود، کے علاوہ 25 احباب نے شرکت کی، تحصیل تلہ گنگ سے ملک اشرف اقبال، ملک افسر، محمد ہاشم، چوآسیدن شاہ نے راجہ محمد سعید کلر کہا ر سے صوفی محمد اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔ جگہ کم پڑنے کی وجہ سے پریس کلب میں مزید کرسیاں لگانی پڑیں۔ سید محمد سعید شاہ مشہدی اور لاوہ کی تنظیم نے بھرپور افراد کے ساتھ شرکت کی، دیگر احباب میں غلام رضا اعوان، حافظ محمد خان، ہارون حیدر، سید منظور شاہ، طارق محمود، اعجاز اگرال، چوہدری محمد یعقوب، جہانگیر حسین، عبدالغنی، ملک محمد اسحاق، ارسلان ملک، توفیق عباس، ہارون مصطفوی، حاجی محمد صابر، چوہدری نذر حسین، ظہیر مغل، شہزاد حسین راجہ بردران، رافعہ عروج ملک، شگفتہ یعقوب، اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top