چکوال: منہاج سکول اور گرلز کالج چک بھون کی تقریب انعامات
منہاج القرآن سکول اور منہاج گرلز کالج چک بھون کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیخ عبد الغفور، حاجی محمد صابر، حافظ محمد خان، قاری احمد رضا، خالد اعوان، حافظ شفقات احمد، قاضی عتق الرحمن، محمد سجاول ڈاکٹر فیض عباس مہمان تھے، جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو ایوارڈز دیئے۔ اس موقع پر بچوں کے والدین اور اہل علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں اداروں کے امتحانی نتائج کا اعلان منتطم اعلیٰ اسلامک سنٹر چک بھون چوہدری نذر حسین نے کیا۔ تقریب میں ایکسیلنس سکول کے پرنسپل قاضی عتیق الرحمن اور منہاج القرآن گرلز کالج کی پر نسپل میڈم فلک ناز نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون کے کلاس چہارم کے طلباء نے منہاج ایجوکیشن بورڈ پاکستان بھر میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی، جس کا اعلان منہاج ٹی وی پر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سکول کی سٹاف میں بہترین کارکردگی دکھانے پر سکول کی ٹیچرز کو بھی شیلڈ اور نقد انعامات دئیے گئے۔ میڈم فلک ناز کی قیادت میں میڈم انیبہ شاہین، میڈم ثوبیہ سلمیٰ، میڈم مہوش بتول میڈم تسلیم اختر، میڈم ثومیہ بتول، میڈم ہاجرہ بی بی، میڈم نائلہ ارم، میڈم اریبہ منیر، میڈمسرت بتول، میڈم عشرت سلطانہ کو شیلڈز دی گئیں۔ پروگرام کے آخر میں ویژن پرنٹنگ کی طرف سے اسلامک سنٹر کے روح رواں چوہدری نذر حسین اور سکول کے سٹاف کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آخر میں چوہدری نذر حسین نے تمام مہمانو ں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ