چکوال: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید حافظ محمد رضوان کی ہمشیران کی شادی میں مرکزی وفد کی شرکت

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے حافظ محمد رضوان کی ہمشیران اور خان محمد کی بیٹیوں کی شادی کی تقریب چکوال کے گاوں کوٹ چوہدریاں میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ وفد میں منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، طیب ضیاء، علامہ رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور محمد رضا شامل تھے۔

مقامی قائدین میں حاجی عبد الغفور شیخ صدر تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال، ملک نذر حسین ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال، طاہر اعوان ایڈووکیٹ دلہہ، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال، ساجد حسین اعوان صدر، صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل چکوال، حاجی محمد صابر ناظم ویلفئیر، حاجی عبدالغنی ناظم مالیات، جہانگیر حسین ناظم حلقہ درود، ملک ارسلان مصطفوی، نائب صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب، وقار یونس صدر ایم ایس ایم ضلع چکوال، محمد اعجاز اگرال ناظم یونین کونسل نمبر1 ملک محمد اشرف صدر پاکستان عوامی تحریک تلہ گنگ، ملک محمد افسر صدر تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ، شفقات کہوٹ، محمد حیات، صفدر بلوچ، محمد گلستان، چوہدری نذر حسین ناظم اعلیٰ منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک بھون حافظ مبشر اکرم، محمد فہیم، بیگم و محترم المقام ابوفہیم البرکات مدظلہ مسز عظمی عروج ملک، رافعہ عروج ملک، بسمہ عروج ملک، کے علاوہ ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل نے بھی شادی میں شرکت کی۔

اس موقع پر طاہر اعوان ایڈووکیٹ دلہہ، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال اورسید امجد شاہ ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن نے خطاب کیا اور کہا کہ رضوان شہید نے حصول علم اور دین مبین کی خاظر قربانی دی جو کہ نہ صرف اہل علاقہ بلکہ چکوال کے لئے فخر کا مقام ہے اور سلام پیش کرتے ہیں حافظ رضوان شہید والد خان محمد کو جس نے کروڑوں کی آفر کو ٹھکرا دیا او ر کسی دباؤ میں نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت کو جو کہ آج اتنا عرصہ گزرے کے باوجود اس کیس کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اب وہ وقت قریب ہے کہ نواز شریف شہباز شریف رانا ثناء اللہ اور ان کے حواری اس پکڑ میں بھی ضرور آئیں گے۔

آخر میں علامہ رانا محمد ادریس نے حافظ رضوان شہد کی بلندی درجات کے لئے دعا کروائی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تحائف پیش کیے۔

تبصرہ

Top