چنیوٹ: افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان عوامی تحریک کا مظاہرہ

ریاست پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تمام شہروں میں مظاہرے کئے۔ ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح چنیوٹ میں بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران و کارکنان سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے صدر پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ اور تحریک کے جملہ فورمز کے کارکنان اور عہدیدان نے خطاب کیا۔

تبصرہ

Top