تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کا اجلاس

مورخہ: 31 مئی 2021ء

تحریک منہاج القرآن ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام عبدالرزاق مونا کی رہائش گاہ (چنیوٹ) پر منہاج القرآن چینوٹ اور اس کے تمام فورمز کے صدرور ناظمین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ضلع چنیوٹ اور اس کے جملہ فورمز کو سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس پر رانا محمد ادریس قادری نے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے آئندہ کیلئے ورکنگ پلان اور دعوت بزریعہ سوشل میڈیا (فہم دین) کے حوالے سے بھی شرکاء اجلاس کو اگاہ کیا۔

تبصرہ

Top