منہاج القرآن انٹرنیشنل (ڈنمارک) کی تنظیمات کا شیخ الاسلام کے ساتھ عشائیہ

مورخہ 10 ستمبر 2012ء کو بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کی تنظیمات کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی ایگزیکٹو کونسل، منہاج القرآن نارتھ ویسٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ نارتھ ویسٹ، منہاج القرآن ویلبی، منہاج القرآن آماگر، منہاج سکالرز فورم کے عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن ڈنمارک کی شوریٰ کے صدر چودھری محمد سرور، منہاج القرآن درامن کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور، منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اوردیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

منہاج القرآن کے نئے مرکز کی خریداری کے لئے جن لوگوں نے مالی تعاون کی صورت میں قرض حسنہ (قابل واپسی) دیا وہ تمام حضرات بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ان کے علاوہ اس مرکز کی بدنی جدوجہد میں تعاون کرنے والے ، اس مرکز کے لئےبھر پور جدوجہد کرنے والے، خدمت کمیٹی کے حضرات کے علاوہ ویمن لیگ کی عہدیداران نے بھی بھر پور شرکت کی۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد سے قبل منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مختصر گفتگو کی۔ علامہ نور احمد نور نے منظوم انداز میں اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔شیخ الاسلام نے روایت الحدیث المسلسل بالمصافحہ کی سند بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے میرے ساتھ مصافحہ کیا پھرجس نے اس کے ساتھ مصافحہ کیا اس تسلسل میں چوتھے شخص تک، ایک روایت میں ساتویں شخص تک اور ایک روایت میں سات اشخاص تک جو اس تسلسل میں مصافحہ کرے گا وہ جنت میں جائے گا اور قیامت کے دن اس کی شفاعت مجھ پر واجب ہوگی۔ اس تقریب سعید کا اختتام شیخ الاسلام کی اقتداء میں نماز عشاء ادا کرنے کے ساتھ ہوا۔

رپورٹ: محمد منیر

تبصرہ

Top