ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کا آؤ پاکستان بچاؤ اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 18 نومبر 2012ء کو پاکستان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے عوامی استقبال کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن آماگر، منہاج القرآن ویلبی، منہاج القرآن نارتھ ویسٹ، منہاج القرآن اوڈنسے، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن سسٹرز لیگ سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام فورمز نے بھر پور شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز قاری ندیم اختر نے تلاوت کلام پاک سے کیا، معظم بٹ نے درود و سلام کا نذرانہ بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ قحط الرجال کے اس دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی سنگت نصیب ہے۔ انہوں نے ڈنمارک کے کامیاب دورہ اور مصر کے دورہ کے موقع پر ڈنمارک کے رفقاء کی شرکت اور انتظامات میں ان کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام کی طرف سے مبارکباد پہنچائی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے معزز شرکاء کو خوش آمدید کہا اور میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا۔

نماز عصر کے بعد شیخ الاسلام کا ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں آپ نے پاکستان کے حالات پر گفتگو کی۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بذریعہ Skype شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے عوامی استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے بریف کیا اورشرکاء کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔ اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ناظم محمد بلال اپل نے پاکستان بچاو مہم کی غرض وغایت پر اظہار خیال کیا اور میٹنگ میں شرکت کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد منیر

تبصرہ

Top