ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما) کے زیراہتمام بچوں اور فیملیز کا سالانہ پروگرام

منہاج القرآن انٹرنیشنل(آما) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اپریل2013ء بروز جمعہ کو بچوں اور فیملیز کا سالانہ پروگرام منعقد ہوا جس میں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کو ادارہ کے طلباء وطالبات نے ترتیب دیا۔

نقابت کے فرائض حافظہ مریم پرویز اور حافظہ صبا اقبال نے انجام دیئے۔ سبحان آصف، موسیٰ آصف، حماد مصطفی، عیان ناصر، اذان خان،شکیل احمد، نبیل احمد، شہروز سجاد نے تلاوت کی۔ تاجدار کائنات کے حضور دانیال سرور، حیدر مظہر،جنید محمود، عمر نواز، عائشہ نواز، زینب مظہر، حماد سرور،حسان طارق، حسنین سجاد، حماد ریاست،حمزہ منور، ایوی لیاقت، ثمینہ پٹیل، بنیامین بٹ، مسکان آصف، سدرہ، سعدیہ، می،میمونہ اکرم، اور محمد الیاس نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نعت خوانی کے بعدڈینش اور اردو زبان میں تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا جس میں زین چیمہ، قاسم بیگ، فاطمہ منور، اپسرہ اصغر، سندس اکرم، جنت آصف، جسام طارق، اور اسامہ محمود شامل ہیں۔

پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما) میں قرآن پاک مکمل کرنے والے پندرہ بچوں کو اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ پروگرام میں سید نعیم شاہ، قاری محمد ندیم اختر، حافظ محمد ادریس الازہری نے خصوصی شرکت کی۔ حافظ محمد ادریس الازہری نے ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہا اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکبادپیش کی۔اور دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: عمر وقاص احمد

تبصرہ

Top