گجرات: محمد طارق قادری منہاجین (ڈنمارک) کے والد محترم کے رسم سوئم میں مرکزی وفد کی شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک میں آما تنظیم کے سابق صدر، موجودہ ممبر منہاج ایجوکیشن بورڈ اور ممبر منہاج ایجوکیشن کونسل محمد طارق قادری (منہاجین) کے والد گرامی 9 ستمبر 2017 کو گجرات میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

مرحوم کی رسم سوئم 10 ستمبر 2017 کو ہوئی، جس میں مرکز سے قائدین کے وفد نے شرکت کی۔ وفد میں سردار فتح اللہ خان، محمد وسیم افضل (سیکرٹری DFA)، محمد سعید اختر (نائب ناظم اجتماعات) اور محمد شہزاد رسول قادری (ناظم پبلک ریلیشن) شامل تھے جبکہ منہاجین کی نمائندگی ذوالفقار علی سلیمی نے کی۔

وفد نے محمد طارق قادری سے تعزیت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ دریں اثناء ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، ڈاکٹر نعیم انور نعمانی و دیگر مرکزی قائدین نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے محمد طارق قادری سے ٹیلی فونک گفتگو کر کے ان کے والد محترم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی۔

مرکزی وفد نےقل شریف کے پروگرام میں شرکت، اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرکزی قائدین کے دکھ بھرےجذبات پہنچانے کے بعد گجرات تنظیم کے ساتھ ملاقات بھی کی اور تنظیمی امور ڈسکس کئے۔ گجرات تنظیم کے ساتھ ملاقات کے دوران محمد وسیم افضل قادری (سیکرٹری DFA) نے موجودہ تنظیمی صورتحال اور مرکزی پالیسی پر روشنی ڈالی اور فیلڈ میں پائے جانے والے ابہام اور اعتراضات کے مدلل جوابات اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مصطفوی مشن کے پہلےشہید محمد اجمل شہید (منہاجین) کی والدہ محترمہ سے ان کی خواہش پر وفد نے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کی عظیم قربانی اور حوصلہ پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی فیملی کو سراہا۔ وفد نے محمد اجمل شہیدکی قبر پر مرکز کی طرف سے چادر چڑھائی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

تبصرہ

Top