کوپن ہیگن: منہاج لائبریری کے زیراہتمام قائد ڈے پر دعائیہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک منہاج لائبریری فورم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2018ء کو کوپن ہیگن میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد ادریس الازھری نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ حافظ محمد فرہاد نے پڑھی۔ منہاج نعت کونسل ڈنمارک کے صدر محمد جمیل نے قائد کے حضور کچھ منظوم نذرانے پیش کیے۔

پروگرام میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک) نے عصر حاضر میں شیخ الاسلام کی تجدیدی خدمات اور اس کے کچھ امتیازی پہلووں پر گفتگو فرمائی اور شیخ الاسلام کی شخصیت کے بے مثال گوشوں کو آشکار کیا۔ آخر میں روایتی جوش و جذبے سے درود پاک کے سایہ تلے کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت کاملہ کیلئے دعا کی گئی۔ محمد جمیل نے حاضرین کیلئے کھانے کا انتظام کیا تھا۔ اس تقریب کے لیے لائبریری کے انچارج راجہ محمد افضل نے لائبریری کو خصوصی طور پر سجایا تھا۔

رپورٹ: سجاد احمد ساھی

تبصرہ

Top