ڈنمارک: منہاج اسلامک سینٹر میں ’معاشرے میں مساجد کا کردار‘ کے موضوع پر مباحثہ

مورخہ: 03 جون 2018ء

گذشتہ چند سالوں سے ڈنمارک کے سماجی و سیاسی ڈھانچے میں اسلام فوبیا کے اثرات تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ مسئلہ اس قدر اہمیت کا حامل ہے کہ ڈنمارک کی سیاست اسی کے گرد گھوم رہی ہے اور ہر سیاسی جماعت اس کے کسی پہلو پر بات کر رہی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے حالات کا ادراک کرتے ہوئے ’ڈینش معاشرے میں مساجد کا کردار‘ کے موضوع پر مباحثے کا اہتمام کیا جس میں ڈنمارک کی سیاست میں متحرک مسلمان راہنماؤں، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور سماجی شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ مباحثے میں تحریک انصاف ڈنمارک کے صدر، تعصب کے خلاف یورپین نیٹ ورک کے کوارڈینیٹر باشی قریشی، ممبر پارلیمنٹ بدر شاہ، غیر ملکیوں کے خلاف نفرت روکنے کے ادارے کے صدر قاسم اعجاز، مسلم ڈائیلاگ کے ترجمان زبیر بٹ، اسلامک کلچر سنٹر آما کے صدر گلزار شاہ، ممبر پارلیمنٹ سید اعجاز حیدر شاہ بخاری، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک چوہدری غلام محی الدین، تحریک کشمیر ڈنمارک کے سرپرست میاں منیر، صدر اسلامک کلچرل سنٹر آما، سابقہ ممبر پارلیمنٹ ندیم فاروق، مسلم لیگ (ق) ڈنمارک کے صدر، چیئرمین پاکستان کمیونٹی فورم ڈنمارک، ممبر پارلیمنٹ قاسم نذیر احمد، ممبر پارلیمنٹ یاسر احمد، معروف سیاسی لیڈر سید توقیر شاہ، منہاج میڈیکل کونسل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عباس شریک تھے۔

ڈینش معاشرے میں مسلمانوں کے کردار پر تحقیق کرنے والے نومسلم نوجوان کیسپر میچھسن جنہوں نے ڈنمارک کی آرہوس یونیورسٹی میں ڈینش معاشرے میں مسلماںوں کے کردار پہ ڈاکٹریٹ کررہے ہیں‘ نے بتایا کہ ڈنمارک میں آج سے پچاس سال پہلے پہلی مسجد قائم ہوئی یہاں تین لاکھ مسلمان آباد ہیں ہیں جن کی آبادی میں پچھلے دس سال میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ان میں سے ستر فیصد ڈینش نیشنلٹی رکھتے ہیں ایک سو اکاون مساجد رجسٹرڈ ہیں۔ لیکن ڈنیش معاشرے میں مسلمانوں کی عملی طو پر شرکت بہت کم ہے۔ ڈنمارک کا سب سے بڑا مسئلہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت ہے اسکا حل مساجد کو صرف عبادات تک محدود رکھنے کے بجائے ایک سوشل سنٹر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹگریشن کا بہترین حل یہ حدیث ہے کہ ’اچھا بولو یا چپ رہو، اپنے پڑوسی کے ساتھ حلیم بنو اور اچھا سلوک رکھو‘۔ مباحثے کے اختتام پر منہاج القرآن کے صدر نے کیسپر کو کتب اور تحائف پیش کیئے۔ شرکاء نے معاشرے میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی اس کاوشں کو سراہا اور ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر زور دیا۔

رپورٹ: محمد منیر طاہر
(جنرل سیکرٹری، پاکستان عوامی تحریک یورپ
جوائنٹ سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک
جنرل سیکرٹری، پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک)

تبصرہ

Top