منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیرِاہتمام جشن آزادی کی تقریب

مورخہ: 21 اگست 2023ء

MQI france celebrates independence day

تقریب میں سفیرِ پاکستان شعیب سرور، اسسٹنٹ محمد اجمل، صدر مجلسِ شوریٰ اکرم جوڑا، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنماک ڈاکٹر عرفان ظہور احمد، ایڈوکیٹ مدثر وسیم، رضوان احمد چودھری، فیصل نجیب، محمد ندیم انجم سمیت اساتذہ کرام، طلباء اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

منہاج القرآن اسلامک سینٹر کے طالبعلم حسنین ندیم اختر نے تلاوت قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کی، اور خدیجہ آصف نے آقا کریمﷺ کی بارگاہ میں نظرانۂ عقیدت پیش کیا۔ عنایا نور مرزا، محمد علی سمیت طلباء نے ملی نغموں، تقاریر اور ٹیبلوز کے ذریعے پاکستان سے عقیدت و محبت کو اجاگر کیا۔

سفیرِ پاکستان شعیب سرور نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا اس وقت پاکستان کو قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ آج کے دن ہم سب اخلاص کیساتھ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں پر کاربند رہنے کا عہد کریں کیونکہ یہ ہمارے لئے تجدیدِ عہد کا دن ہے، ہمارے بزرگوں نے لاکھوں قربانیاں دیکر پاکستان حاصل کیا تھا، وطن سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان کو عظیم اور خوشحال بنانے کا پختہ عزم کریں۔

صدر منہاج القرآن ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور احمد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے تمام مہمانانِ گرامی، شرکاء محفل، منتظمین تقریب، اساتذہ، علاقے کے معززین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی نعمت ہے، آزادی کا اصل مقصد یہی ہیں کہ ہم سب محبت سے مل کر رہیں، معاشرے میں انصاف اور مساوات کو فروغ دیں اور آپس میں متحد رہیں۔ جب ہم تمام تر لسانی، صوبائی اور مذہبی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک ہوجائیں گے تو دنیا میں ترقی کرنے سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔

ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن ڈنمارک علامہ ڈاکٹر محمد ادریس الازہری نے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے، بچوں کے والدین اور علاقے کے معززین سے اپنے قیمتی نصائح و تاثرات پیش کئے، اور اختتامیہ کلمات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ملکِ پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام کیا۔

MQI france celebrates independence day

MQI france celebrates independence day

MQI france celebrates independence day

MQI france celebrates independence day

MQI france celebrates independence day

MQI france celebrates independence day

تبصرہ

Top