ڈیرہ اسمعیل خان: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن ڈیرہ اسمعیل خان کے جملہ فورمز کے ذمہ داران کے ساتھ نیشنل کلب میں ملاقات
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ اللہ کے ہاں جماعت کی بہت فضیلت ہے، آقا علیہ السلام نے فرمایا: یداللہ علی الجماعۃ۔ اپنے کردار میں اخلاق اور پیار کا اضافہ کریں اور جو لوگ تنہا ہیں، کسی جماعت اور اجتماعیت سے منسلک نہیں ہیں وہ کسی جماعت سے منسلک ہوجائیں۔ آپ لوگ خوش قسمت لوگ ہیں جو اس پُر فتن دور میں دعوتِ دین، اشاعت دین اور ترویجِ دین کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ نئے لوگوں تک تحریک کا پیغام پہنچائیں، نئے لوگوں کو اس اجتماعیت میں شامل کریں تاکہ یہ مشن پھلتا پھولتا چلا جائے اور ایک حقیقی مصطفوی معاشرے کی بنیاد بنے۔
اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ خیبر پختونخوا چودھری عرفان یوسف، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، صدر ڈی آئی خان محمد اسمٰعیل، الطاف خان، ڈاکٹر عبدالعزیز محسود، اویس سرفراز، اسماعیل ڈھکی، جمال احمد مرزا، حزب اللہ خان، شکیل خان مستی خیل، ابراہیم شاہ، کامران اللہ، اللہ نواز، مامون الطاف، محمد عمیر مصطفوی، محمد آفتاب، جمال محسود، مدثر خان سمیت ذمہ داران شریک ہوئے۔
تبصرہ