صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کی جامعہ الازھر کے سابق وائس چانسلر سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل کونسل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے جامعہ الازھر کے سابق وائس چانسلر اور ورلڈ ایسوسی ایشن فار الازہر گریجویشن کے وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر عبدالفضیل القوصی سے مورخہ 17 جنوری 2010ء کو ملاقات کی۔ ملاقات میں ورلڈ ایسوسی ایشن فار الازہر کے ڈائریکٹر اسامہ یٰسین، جامعہ الازہر میں تدریسی شعبے سے وابستہ منہاج یونیورسٹی کے گریجوایٹ ڈاکٹر غلام محمد قمر الازہری، جامعہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کے مشترکہ نمائندہ اسد اللہ جان الازھری بھی موجود تھے۔

ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں موجودہ عالمی صورتحال اور اسلامی دنیا کو درپیش تعلیمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران اسلامی سکالرز کی ترجیحات پر باہمی بات چیت ہوئی۔ اس حوالے سے دنیا میں تعلیم کے ذریعے امن و سلامتی کے پرچار اور اعتدال پسندی پر زور دیا گیا۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر عبدالفضل القوصی نے عالمی سطح پر تعلیم کے ذریعے قیام امن کی کاوشوں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملاقات میں جامعۃ المنہاج اور جامعۃ الازہر کے مابین تعلیمی تعاون کے منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔

اس ملاقات کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top