شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا عبدالستار منہاجین کی والدہ اور ابرار رضا ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو اور سوشل میڈیا کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، بخشش اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے خاندان سے دلی تعزیت کی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ستیانہ روڈ (فیصل آباد) میں ادا کی گئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، حاجی امین الدین قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ثنا اللہ طاہر، عین الحق بغدادی، محمد ثنا اللہ، صابر حسین، کاشف اقبال، میاں کاشف، میاں عبدالقادر سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دریں اثنا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد زون کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر بھی اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ابرار رضا ایڈووکیٹ سمیت ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا ہونے کی دعا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، سردار عمر دراز، قاضی شفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی ابرار رضا ایڈووکیٹ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
تبصرہ