منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس ) کے زیراہتمام شب قدر کا عظیم الشان اجتماع

مورخہ: 14 اگست 2012ء

منہا ج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتما م مورخہ 14 اگست 2012ء بروز منگل ستائیسویں شب رمضان المبارک(شب قدر) کا عظیم الشان پروگرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔

شب قدر کے پروگرام میں علامہ چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے خصوصی گفتگو کی۔ پروگرام کی صدارت حاجی خلیل احمد( سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس) نے کی۔ دیگر شرکاء میں راحت حسین(صد رمنہاج القرآن گارج لے گونس)، فلک شیر(ناظم منہاج القرآن گارج لے گونس)، شوکت علی(ناظم مالیات منہاج القرآن گارج لے گونس)، غلام فرید(نائب ناظم منہاج القرآن گارج لے گونس)، زاہد محمود چشتی(سابقہ صدرمنہاج القرآن گارج لے گونس) اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کے ساتھ گارج لے گونس کے رفقاء، وابستگان اور محبیین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قاری(امام منہاج القرآن گارج لے گونس) نے حاصل کی۔ زاہد محمود چشتی اور محمد اشتیاق احمد نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں خوبصورت انداز میں نعت خوانی کی سعادت حاصل کی۔ علامہ چودھری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے لیلۃ القدر کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس رات کو اللہ رب العزت نے ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا ہے اور امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ پہلی امتیں جو ساری ساری رات رب کی عبادت سے جو مقام حاصل کرتی تھیں امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ مقام صرف ایک رات کی عبادت سے حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے اسلامک سنٹر کے جاری پروگراموں کا تفصیلی تعارف کرایا اور سامعین سے مرکز کے تعمیری کاموں کے لئے مالی تعاون کی اپیل کی، جس پر عوام نے دل کھول کر تعاون کیا۔ خطاب کے بعد صلوۃ التسبیح ادا کی گئی اور قاری نور الامین قادری کی اختتامی دعا کے ساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

Top