برلن کی جامع مسجد منہاج القرآن میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح پرور تقریب میں علامہ نذیر احمد خان کا خصوصی خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک روح پرور محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت ہالینڈ میں مقیم سفیر عالم علامہ حافظ محمد نذیر احمد خان نے کی جو صرف میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقاریب میں شرکت کے لئے جرمنی تشریف لائے تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ذہین الدین (افغانستان) نے حاصل کی۔ ہدیہ نعت پیش کرنے کا شرف نوید احمد اور چودھری اشتیا ق احمد نے حاصل کیا۔ برلن کے مشہور شاعر رخسار انجم نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا، منہاج یوتھ لیگ کے گروپ نے درودوسلام پیش کیا۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے سرگرم رکن میاں عمران الحق نے ادا کئے۔ جنرل سیکرٹری منہاج القرآن برلن محمد ارشاد نے منہاج القرآن برلن کی انتظامیہ اور کارکنان کی طرف سے تقریب میں موجود مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد پیش کی۔ مہمانوں میں علامہ حافظ نذیر احمد خان، علامہ صاحبزادہ عابد حسین عابد (خطیب پاک محمد مسجد برلن)، ڈاکٹر دربی، علامہ حافظ طارق علی (امام و خطیب ادارہ منہاج القرآن برلن)، منہاج القرآن بریمن کے جاوید احمد، محمد شکیل چغتائی، خضر حیات تارڑ ( صدر مجلس شوریٰ برلن) اور منہاج القرآن برلن کے سابق صدر فیض احمد شامل تھے۔

سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تاریخ بیان کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ میلاد منانا نہ تو بدعت ہے اور نہ ہی کوئی خلاف شرع کام بلکہ تاریخ کے اوراق میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقاریب کا ذکر تفصیل سے ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میلاد صرف روئے زمین پر ہی نہیں بلکہ آسمانوں پر ملائکہ بھی مناتے ہیں اس کے علاوہ کائنات کی تمام مخلوقات اپنے آقا کے جشن میں شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے حاضرین کو تلقین کی کہ اگر ہم اپنے بچوں کی سالگرہ کا جشن مناتے ہیں، دنیاوی امتحان میں کامیابی کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کرتے ہیں، اپنے کاروبار، دکان اور فیکٹری کا افتتاح کرتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی ان تمام دنیاوی خوشیوں سے بڑھ کر ہے لہذا اس پر زیادہ جشن اور خوشی منائی جائے۔

تقریب میں انجمن پاکستان کے محمد نذیر چیمہ اور ظہور بیگ، انجمن جعفریہ کے سید مجاہد شاہ، اسلامی تحریک کے رخسار انجم، ایشیئن جرمن رفاہی سوسائٹی کی بیگم عائشہ ارشاد، بزم ادب کے سید سرور ظہیر، پاک محمد مسجد کے حاجی امتیاز قادر وائیں، مہدی خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے قیصر ملک، ملک آفتاب حسین، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ریاض خان، عنصر بٹ، اعجاز بٹ، سید آصف شاہ، آصف خان، جرمن پاکستان فورم کے وزیر حسین ملک، کشمیر فورم کے چودھری گلزار حسین، منہاج الحسین کے عبدالمناف غلزئی، شبیر حیدر کے علاوہ ادریس بٹ، چودھری منور، صوفی وسیم احمد، عین الدین، منہاج القرآن برلن کے فیض احمد، خضر حیات تارڑ، محمد رفیق، محمد آصف، محمد عارف، غلام حیدر، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے خوشنود احمد، شاہ زیب، محمد علی، وجاہت علی تارڑ، محمد عثمان اور پرنس محمد ارسلان چغتائی کے علاوہ پاکستانی، بنگالی اور ترکی کے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ: ایم سی بی (یورپ)

تبصرہ

Top