روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ بھر میں بھرپور احتجاج ہوگا: صدر عوامی تحریک لوئر سندھ ندیم احمد نقشبندی

پاکستان عوامی تحریک لوئر سندھ کے صدر ندیم احمد نقشبندی نے اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر ڈگری سمیت سندھ بھر میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز تشدد کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا۔ سندھ میں ڈگری، ماتلی، بان سعید آباد، حیدرآباد سمیت پاکستان کے 100 سے زائد مقامات پر پاکستان عوامی تحریک اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی ناقابل برداشت عمل ہے عالم اسلام کو اس کے خلاف یک زبان ہوکر آواز بلند کرنی ہوگی۔

اقوام متحدہ عالمی امن فوج بھیج کر اس نسل کشی کو فوری رکوائےاور امریکہ سمیت عالمی طاقتیں برما حکومت اور فوج کو دھشت گردوں کی فہرست میں شامل کرے۔ روہنگیا مسلمان کے خون کی بھی وہی حرمت ہے جو امریکہ برطانیہ میں رہنے والی کی۔ بڑی طاقتوں کے دوہرے معیار دہشت گردی کو فروغ دیں گے، اس میں کمی نہیں لائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے وفود روہنگیا مسلمان جو ہجرت کرکے بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک کی سرحدوں پر آرہے ہیں، ان کی مدد اور خدمت کے لیے موجود ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے وفود نے عید بھی روہنگیا مسلمانوں کے مہاجر کیمپس میں گزاری اور انہیں قربانی کا گوشت پہنچایا۔

تبصرہ

Top