گھوٹکی: ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ پر سفیر امن سیمینار

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر 19 فروری 2018ء کو سفیر امن سیمینار منعقد ہوا۔ تقریب میں پروفیسر عبدالحنان کلوڑ، صاحبزادہ میاں عبد المطلب فرزند سجادہ نشین درگاہ بھرچونڈی شریف، مخدوم ندیم احمد ہاشمی، سید مظفر شاہ ایجوکیشن آفیسر گھوٹکی، اعجاز احمد سومرو جنرل سیکریٹری Korean power پلانٹ ا یمپلایز یونین ڈہرکی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

مختلف طبقہ ہائے فکر کی معزز شخصیات میں سے عبدالواحد کہٹیان صدر فوجی فاونڈیشن پاور پلانٹ یونین ڈہرکی، مکھی تیکنداس نمائندہ خاص سائیں ساد رام دربار ڈہرکی، ہندو پنڈت یوسف راجہ، فرزند میاں جاوید سابقہ چیئرمین زکوۃ کمیٹی ڈسٹرکٹ گھوٹکی، حاجی سلیم سو نارا معروف بزنس مین ڈہرکی، الحاج حافظ عبدالقیوم نوناری موہتمم گوہر پلس مسجد خنگڑھ، عبدالحمید نوناری ہیڈ ماسٹر پرائمری اسکول خانپور، حاجی عبدالرزاق آرائیں معروف بز نس مین گھوٹکی، علامہ عبد الرحمٰن ناجی خطیب رامون والی مسجد گھوٹکی، محمد عا لم بھٹو صدر بھٹہ ایسوسی ایشن علم آرائیں، سردار سعید احمد ڈاہر، اعجاز احمد چا چڑ سینئر ایمپلا یز واپڈا ڈہرکی، گریسن مسیح نمایند ہ مسیح برادری جنگ کالونی ڈہرکی، ڈاکٹر محمد ابراھیم سمیجو سینئر خلیفہ پیر آف بھرچونڈی شریف، قربان علی شیخ صدر شیخ برادری چنا مہلا ڈہرکی بھی پروگرام کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

تحریک کے مقامی قائدین میں سے محمد اقبال سمیجو جنرل سیکریٹری PAT ڈسٹرکٹ گھوٹکی، جام مہتاب احمد نائب صدر PAT اپر سندھ، گل حسن جونون جنرل سیکرٹری PAT اباڑو، عابد علی سمیجو صدر PAT اباڑو، سلیم سومرو صدر PAT ڈہرکی، عبدالخالق و سیر صدر TMQ گھوٹکی، کریم بخش سومرو ناظم ویلفیئر TMQ ڈسٹرکٹ گھوٹکی، محمد امین خان کلوڑ نائب امیر TMQ ڈسٹرکٹ گھوٹکی، سید زاہد حسین شاہ امیر TMQ ڈسٹرکٹ گھوٹکی، میاں محمد حنیف جنرل سیکرٹری PAT سندھ، حضرت علامہ عبدالحفیظ کہڑو صدر TMQ علما کونسل سندھ بھی پروگرام میں شامل تھے۔

ڈھرکی کی تاریخ میں یہ منفرد پروگرام تھا، جس میں ہر طبقہ سے شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی اور تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک کے سیاسی و سماجی اور مذہبی کردار کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

Top