گھوٹکی: تحریک منہاج القرآن خانگڑھ کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن خانگڑھ ضلع گھوٹکی کے زیراہتمام 6 دسمبر 2019ء کو ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا جس کی صدارت علامہ حافظ عبدالقیوم نوناری نے کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن تحصیل گھوٹکی کے صدر عبدالخالق سمیت دیگر عہدیدان و کارکنان اور رفقاء شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ محمد محسن منہاجین نے کیا خطاب کیا۔

علامہ محمد محسن منہاجین نے درسِ قرآن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید ہمارے لئے مشعل راہ اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ قرآن مجید نے زندگی کے ہر پہلو اور گوشے سے متعلق رہنمائی عطا کی ہے ۔ جن قوموں نے قرآن پاک کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا وہی عروج اور ترقی سے ہمکنار ہوئیں اور جن قوموں نے قرآنی تعلیمات پر عمل نہ کیا وہ ذلیل و خوار ہو گئیں۔قرآنی احکام زندگی کے ہر پہلو اور ہر گوشے پر حاوی ہیں ۔ معاشرت ، تجارت ، سیاست ، تعلیم غرضیکہ کونسا ایسا شعبہ ہے جہاں کلام الہٰی ہماری رہبری نہیں کرتا ۔ قرآن کریم ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اس کے لائے ہوئے ضابطہ حیات میں اپنے مسائل کا حل تلاش کریں ۔ اللہ تعالیٰ کا حکم بالکل واضح ہے کہ ہم بغیر کسی استشنا کے اپنی زندگی کو اسلامی قوانین کے تحت لے آئیں ۔ ہمارے خیالات ، طرز زندگی ، رہن سہن ، طور طریقے ، لین دین اور تمام معاملات سب کے سب اسلامی احکامات کے مطابق ہوں اور اگر ایسا نہیں ہے تو یہ کھلی منافقت ہے۔

تبصرہ

Top