سندھ: ایم ایس ایم کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی مہم

سیلاب متاثرین امداد

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضا کاروں نے سندھ گمبٹ میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن، مچھر دانیاں، چارپائیاں، ترپالیں، برتن، پانی اور گھریلو ضروریات کا دیگر سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر MSM کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، صدر MSM سندھ علی قریشی، زوار حسین انقلابی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاربھی موجود تھے۔

چوہدری عرفان یوسف نے متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کا غم ہمارا غم ہے، متاثرین کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ MSM کے رضا کارسیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کر رہے ہیں۔

سیلاب متاثرین کی رہائش کیلئے فاضل پور، راجن پور، جام پور، روجھان میں خیمہ بستیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں بھی خیمہ بستیاں قائم کی جائیں گی۔ خیمہ بستیوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے پکا پکایا کھانا، پانی دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین کے علاج معالجے کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں، بچوں کی تعلیم کیلئے عارضی سکول اور مساجد بھی بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضا کار متاثرہ علاقوں میں مچھر مار سپرے بھی کروا رہے ہیں۔ متاثرین میں راشن، مچھر دانیاں، ادویات و دیگر اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

سیلاب متاثرین امداد

سیلاب متاثرین امداد

سیلاب متاثرین امداد

تبصرہ

Top