صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ اور پریس کانفرنس

مورخہ: 27 مئی 2010ء

صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں ایتھنز کے شہر امونیا میں مورخہ 27 مئی 2010ء کو صدر مجلس شوریٰ الحاج محمد شفیق اعوان نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن یونان کی ایگزیکٹو کے تمام اراکین اور سینئر احباب کے علاوہ یونان میں پاکستانی میڈیا کے احباب، پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات جن میں ہفت روزہ آواز، دیس پردیس نیوز، خبرنامہ، ایکسپریس نیوز، یونان کی واحد انٹرنیٹ نیوز اجالا نیوز اور پاک ہیلنک ریڈیو اردو سروس کی بھر پور نمائندگی کے علاوہ کمیونٹی کے معزز احباب، سیاسی و سماجی راہنماء بھی موجود تھے۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل) نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں یورپ کے دورہ پر ہوں اور یہ دورہ امن کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ہے، اس کا مقصد دیگر مذاہب اور اسلام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے اور امن کی خاطر اسلام کے احکامات، تعلیمات دنیا کو بتانے اور دیگر مذاہب کے ساتھ مل کر امن کے فروغ کو عام کرنا شامل ہے۔ انہوں نے اسلام کے نام پر کی جانے والی دہشت گردی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اسلام میں تشدد، دہشت گردی، انتہاء پسندی، بے گناہ افراد کے قتل، معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنا اور کسی قسم کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

پریس کانفرنس میں مقامی میڈیا اور گریک میڈیا کے علاوہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان جاوید اقبال اعوان، صدر مجلس شوریٰ الحاج محمد شفیق اعوان، محمد جمیل شاہ، صدر منہاج مصالحتی کونسل غلام مرتضی قادری، محمد رمضان قادری، لالہ، محمد حیات اور تجمل حسین کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی۔

( رپورٹ: نوید سحر)

تبصرہ

Top