منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی مرکز یونان کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد نواز ہزاروی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد افضال ماراتھونا اور برکات زیدی نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض الحاج محمد شفیق اعوان صدر مجلس شوریٰ یونان نے ادا کئے۔

 منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان اور امیر تحریک علامہ شہباز احمد صدیقی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالم اسلام میں موجودہ صدی کے مجدد ہیں۔ آپ نے اپنے خطابات اور کتب کا عظیم خزانہ مسلمانوں کے لئے مہیا کیا جس سے  عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع مزید روز ہو گی۔ تقریب میں ایتھنز میں موجود پاکستان کمیونٹی کے نامور گلوکار باقر چغتائی نے محفل سماع کی صورت میں حاضرین سے داد وصول کی۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں مذہبی، سیاسی، سماجی، میڈیا کے احباب کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سالگرہ کی تقریب میں امیر تحریک یونان علامہ شہباز احمد صدیقی، صدر ملک جاوید اقبال اعوان، ناظم عبدالجبار سلہری، سید محمد جمیل شاہ، غلام مرتضی قادری، رانا وقار، قاری محمد اکرم، محمد آصف چک بساوا، کنگ گروپ آف کمپنی چودھری شبیر دھامہ، امتیاز عالم جعفری، چودھری مدثر کنجاہ، مستنصر حسین گھرال، غلام نبی بھٹی، چودھری تنویر گجر، شیخ فاروق، ناصر محمود جنڈ شریف، طارق کنجاہی، حاجی اسد طاہر شاہ، میاں وقار احمد لادیاں، سکندر ریاض چوہان، محمد یوسف چودھری، شہزاد احمد، احسان اللہ خان، ڈاکٹر عبدالرزاق، چودھری تجمل نذیر کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے معززین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وحفاظت کے حوالہ سے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

Top