منہاج القرآن انٹرنیشنل یونا ن کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس ایتھنز پہنچ گئے

مورخہ: 05 مئی 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان مورخہ 05 مئی 2011ء کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس ایتھنز پہنچے۔ ملک جاوید اقبال اعوان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری کے بعد جب ائیر پورٹ پہنچے تو امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان علامہ شہباز احمد صدیقی، چودھری ناصر آف جنڈ شریف، چودھری محمد افضل شام پور، اے ڈی جرال، محمد زاہد، صدام حسین، علامہ اسجد علی چشتی، عبدالجبار سلہری، طارق شریف، ندیم عباس، شاہد بٹ کے علاوہ یونان کی سیاسی، مذہبی اور ادبی تنظیموں کے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ملک جاوید اقبال اعوان نے استقبال کے لئے آنے والے جملہ تنظیمی ذمہ داران اور دیگر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے بتایا کہ جب وہ مدینہ منورہ پہنچے تومنہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم اور ان کے ساتھ بارہ رکنی افراد سے ملاقا ت ہوئی۔ اتنی کثیر تعداد میں تنظیمی دوستوں کو دیکھ کر دل بہت خوش ہوا، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے جنت البقیع، جنت الماوی، غار ثور، غار حرا، مسجد قبلتین اور جبل احد کی بھی زیارت کی۔ آپ نے تمام مراحل اپنی والدہ، بھائی، بیوی اور بیٹے کے ساتھ ادا کئے ۔ خانہ کعبہ میں دوران طواف آپ نے منہاج القرآن کی ترقی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازی عمر اور ملت اسلامیہ کی بہتری کے لئے دعا کی۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

Top