منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیکیا) یونان میں محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تنظیم نو کی حلف برداری

مورخہ: 25 جون 2011ء
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیکیا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دور و نزدیک سے آئے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، محبوب دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت کے پھول نچھاور کرنے والوں میں مظہر اقبال، محمد عمران، محمد ظفر اور محمد اعظم اعوان قابل ذکر تھے۔ نقابت کے فرائض غلام قادری چودھری نے ادا کئے۔ علامہ محمد نواز ہزاروی نے فلسفہ معراج پر خصوصی گفتگو کی۔ اس کے بعد حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوا۔

سب سے پہلے مرکز نیکیا میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا جن میں ملک جاوید اقبال اعوان (صدر منہاج القرآن یونان)، الحاج محمد شفیق اعوان (صدر مجلس شوریٰ یونان)، عبدالجبار سلہری (ناظم)، طارق شریف اعوان (نائب ناظم)، قاری محمد اکرم زاہد (ڈائریکٹر کپسیلی مرکز)، نوید سحر (ناظم میڈیا) اور علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر مرکز نیکیا صوفی عبیداللہ چشتی نے اپنی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدرت کی خاص عنائت ہے کہ کسی کسی کو اللہ کے دین کی نوکری ملتی ہے۔ جن پر اللہ تعالیٰ کا انعام ہوتا ہے ان کو یہ نوکری ملتی ہے، پھر یہ مشن منہاج القرآن وہ ہے جس پر کام کرنے والوں پر گنبد خضراء کا سایہ ہے، صحابہ کرام، حسنین کریمین اور حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خاص نظر ہے جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسا عظیم راہنما اور مربی میسر ہے۔

منہاج القرآن یونان کی مجلس شوریٰ کے صدر الحاج محمد شفیق قادری نے نیکیا تنظیم کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا جن میں چودھری ذوالفقار احمد (سرپرست)، غلام قادری چودھری (صدر)، اعجاز حسین (سینئر نائب صدر)، ملک ندیم (جونیئر نائب صدر)، ملک محمد ظفر اقبال اعوان (ناظم)، ایس ایم شاہد (سینئر نائب ناظم)، محمد عارف نگیال (جونیئر نائب ناظم)، محمد بشارت قادری (ناظم مالیات)، محمود حسین چودھری (سینئر نائب ناظم مالیات)، محمد ندیم (جونیئر نائب ناظم مالیات)، ناصر اکبر (ناظم کچن)، کرامت علی (سینئرنائب ناظم کچن)، محمد منیر (جونیئر نائب ناظم کچن)، حاجی ضیاء اللہ قادری (ناظم لائبریرین)، محمد وقاص (نائب ناظم لائبریرین)، حاجی محمد آصف میترانوالی (ناظم نشر و اشاعت)، محمد عارف میر پور (نائب ناظم نشر و اشاعت)، محمد ذوالفقار ملکوال (ناظم ویلفیئر)، محمد علی (نائب ناظم ویلفیئر)، مظہر اقبال (صدر منہاج نعت کونسل) اور محمد عمران (نائب صدر منہاج نعت کونسل) شامل تھے۔

جاوید اقبال اعوان نے تقریب حلف برداری میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور منہاج القرآن کے اس عظیم مشن کے فروغ کے لئے شب و روز محنت کرنے کی ہدایت کی۔ تقریب کے اختتام پر قاری محمد اکرم زاہد نے خصوصی دعا کی اور بعد ازاں حاضریں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

Top