مرکز منہاج القرآن ریندی یونان میں عظیم الشان آل یونان محفل نعت کا انعقاد

مرکز منہاج القرآن ریندی یونان کے زیر اہتمام مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتوارمنہاج القرآن کمیونٹی سنٹر ریندی کے خوبصورت ہال میں عظیم الشان آل یونان محفل نعت منعقد ہوئی، دونوں ہالوں کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں لائٹوں اور بینرز سے سجایا گیا تھااور یونان بھر سے نعت خوانوں کو محفل میں مدعو کیا گیا تھا۔

ہال عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، شمع رسالت کے پروانوں، مدح خوانوں کے مداحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔محفل نعت میں یونان کی سماجی، سیاسی، مذہبی اور صحافی برادری نے شرکت کی، جن میں امیر حق باہو ٹرسٹ یونان علامہ محمد رفاقت قادری، خلیفہ انصر اقبال، خطیب جامع مسجد پیر ستری حافظ ناصر اقبال، پیپلز پارٹی یونان کے صدر چودھری شبیر دھامہ، تحریک انصاف یونان کے صدر راجہ آصف کیانی، ہفت روزہ ایکسپریس کے چیف ایڈیٹرمیاں محمد وقار، موسی خان، چودھری محمد یونس، اور صدر منہاج القرآن برخامی کیپٹن محمد اشرف کے نام سر فہرست ہیں۔ محفل کی صدارت رانا وقار خاں( صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ) نے کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو اجس کی سعادت قاری مدثر مصطفی(خطیب مرکز نیکیا) نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری نے ادا کئے۔ تلاوت کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جو مغرب تک جاری رہا، محمد رفیق قادری، محمد افضال ماراتھونا، شوکت علی، محمد اشرف چشتی، حافظ شاہد اقبال، سائیں بشارت قادری، عثمان سبحانی، استاد محمد باقر چغتائی، مظہر اقبال، محمد اعظم اعوان، ملک نسیم اعوان، فیاض گوہر، ننھے ثناخواں سمن محمود، حسیب محمود، وہاب علی اور صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری نے اپنی خوبصورت آواز سے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل کے آرگنائزر جاوید اقبال (لائبریرین) اوران کے بھائیوں کی طرف سے وسیع ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا تھا۔ حاضرین محفل کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب کی ایک سی ڈی اور ایک کتاب بطو ر تحفہ پیش کی گئی۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ

Top