منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ایتھنز میں سالانہ محفل میلاد

مورخہ: 11 مارچ 2012ء

قرآن کے نزول کا زمانہ ہو یا صاحب قرآن کے اس جہان رنگ وبو میں تشریف لانے کا ماہ مقدس، ایک خاص رات ستائیسویں کی رات ہو یا پھر آمنہ کے لال کی ولادت کی رات، ان راتوں کی مناسبت سے لاکھوں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا سہرا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سر ہے۔ پوری دنیا کی طرح یونان میں بھی ہر سال شایان شان طریقہ سے نبی محتشم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا مہینہ خصوصی اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یونان بھر میں تمام ذیلی مراکز میں محافل منعقد کی جاتی ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی مورخہ 11 مارچ 2012ء بروز اتوار دیموس ہال نیکیا (ایتھنز) میں فقید المثال میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس میں موسم کی خرابی کے باوجود یونان بھر کی سماجی، مذہبی، بزنس کمیونٹی، میڈیا اور ہزاروں کی تعداد میں شمع رسالت کے پروانوں کے ایک جم غفیر نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ منور حسین نے حاصل کی۔ امانت علی، وہاب علی، محمد ارشد جہلمی، ڈاکٹر لیاقت علی، محمد اشرف چشتی، صوفی شبیر، محمد عادل، محمد اویس، غلام صغیر، محمد عارف، راشد حسین، روحیل شہبازقادری، ملک نسیم اعوان، محمد رفیق، شاہد اویسی، محمد افضال ماراتھونا، دف اور بانسری کے ساتھ استاد محمد باقر چغتائی اور صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتوں کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاو ر کئے۔

سالانہ محفل میلاد میں خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ڈائریکٹر منہاج القرآن ڈنمارک علامہ حافظ ندیم یونس نے کیا۔ انہوں نے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے آپ کو آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی کہتے ہیں مگرا ن کی تعلیمات پر عمل پیرا نہیں ہوتے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی تعلیمات سے یہ سبق دیا ہے کہ اگر طائف کے بازاروں میں آپ پر پتھر بھی برسائے گئے تو ا ن کے لئے بد دعا نہیں دی بلکہ ان کی ہدایت کے لئے دعا کی۔ اگر کسی نے آپ کی دعوت حق کو جھٹلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ میری تعلیمات کے بارے میں علم نہیں رکھتے یہ نہیں تو ان کی نسلوں میں سے دین اسلام کو قبول کرنے والے ہوں گے۔ آپ نے اپنے اخلاق وکردار سے غیر مذہبوں کو بھی اپنے قریب کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بہترین اخلاق دیکھ کر اسلام لے آئے۔ آج ہم اپنے بھائی کا حق کھا رہے ہیں، برداشت کا مادہ ختم ہو چکا، رشتوں کی پاسداری جاتی رہی۔

پروگرام کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے 10 خوش نصیبوں کو عرفان القرآن اور 03 خوش نصیبوں کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا جن میں سابق ناظم مالیات یونان محمد آصف چک بساوا، منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کے محمد امجد جان اور تجمل حسین شاہ شامل ہیں۔ کانفرنس میں حاجی محمد افضل، مدثر وڑائچ، شبیر دھامہ، قاسم ڈوئیاں، محمد انصر سلطانی، چودھری یونس، راجہ شبیر، مجاہد جرال، چودھری محمد اختر بدھوال، تنویر موسیٰ خان، محمد آصف کیانی، مبشراحسن وڑائچ، الیاس گولڑوی، امتیاز احمد جعفری، میڈیا سے یوسف چودھری، میاں وقار، نوید سحر، ضیاء الرحمن انڈین اور سکھ برادری کے مگر گاندھی، رام سوپ اور تین گردواروں کے نگرانوں نے وفد کی صورت میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس فراگ موبائل، ایشیئن فوڈ ور داتا سویٹ کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا اختتام درودوسلام اور خصوصی دعا سے ہوئی۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ

Top