منہاج القرآن انٹرنیشنل (کپسیلی) یونان کے زیراہتمام غوث الوریٰ کانفرنس

مورخہ: 18 مارچ 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کپسیلی یونان کے زیر اہتمام مورخہ 18 مارچ 2012ء بروز ہفتہ عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل عقیدت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد اعجاز نے حاصل کی۔ منہاج نعت کونسل کپیسلی کے ثناخوان یاسر عمران، محمد شہزاد، محمد عثمان، محمد عمران، محمد عدیل، محمد صغیر، تیمور علی عابد، اشرف چشتی، محمد رفیق اور یونان کے مشہور ومعروف ثناخوان بلبل منہاج سجاد حسین قادری نے بڑی خوش الحانی کے ساتھ بارگاہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بارگاہ غوث الوریٰ کے حضور محبتوں اور عقیدتوں کے نذرانے پیش کئے۔ نقابت کے فرائض تیمور طارق نے سرانجام دیئے۔ روحانی محفل کی سرپرستی عابد حسین کھوکھر (صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن کپسیلی) نے کی۔ نگرانی قاری محمد اکرم زاہد (ڈائریکٹر منہاج القرآن کپسیلی) جبکہ صدارت چودھری تجمل نذیر (صدر منہاج القرآن کپسیلی) نے کی۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے امیر علامہ شہباز احمد صدیقی نے کیا۔ انہوں نے حاضرین کو قرآن وحدیث کی روشنی میں اولیاء اللہ کی شان اور مرتبہ کے بارے میں بتایا اور غوث الثقلین شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی کرامات بیان کیں۔ انہوں نے حاضرین کو غوث الاعظم کی تعلیمات کی روشنی میں اصلاح احوال کا درس بھی دیا اور حاضرین کو تلقین کی کہ وہ اولیاء اللہ کی کرامات سننے اور بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو بھی اپنی روز مرہ زندگی کے معاملات میں لاگو کریں۔

اس روحانی محفل میں شرکت کرنے والوں میں رانا وقار احمد خان (صدر منہاج القرآن یونان)، الحاج محمد شفیق اعوان (ناظم )، طارق شریف اعوان (نائب ناظم)، عبدالجبار سلہری (ناظم تعلیمات)، محمد شاہد بٹ (ناظم رابطہ)، چودھری محمد اظہر (صدر مجلس شوریٰ یونان)، چودھری مستنصر علی گھرال، ندیم شاہد، حاجی محمد اکرم ڈار، احسان اللہ اور دیگر احباب شامل تھے۔ محفل کے اختتام پر حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: دانش بشیر

تبصرہ

Top