منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی پروقار تقریب

مورخہ: 24 مارچ 2012ء

23 مارچ ایک وعدے کی پہچان کا دن ہے اور وہ پہچان ہے ایک دھڑکن جو زندہ رکھتی ہے اس قوم کو، ہم اس دھڑکن کو کہتے ہیں محبت اور یقین، کیوں کہ یہی محبت بناتی ہے ہمیں ایک قوم، اسی لئے پاکستان ہے۔ منہاج القرآن واحد دینی جماعت ہے جو مذہبی تہواروں کے ساتھ ساتھ قومی تہوار بی بڑے جوش وخروش سے مناکر اپنا محبت وطن ہونے کا مظاہر ہ کرتی ہے۔

اسی سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے مورخہ 24 مارچ 2102ء بروز ہفتہ منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر ریندی کے ہال میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں یونان بھر سے میڈیا، سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات اور محبان وطن نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری نے سرانجام دیئے۔

سیمینار کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی۔ سمیرا امجد اور منہاج نعت کونسل یونان کے گوہر نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ چودھری محمد اسلم نے علامہ اقبال ے چند اشعار پیش کئے، الحاج بشیر احمد شاد نے اپنی لکھی ہوئی نظم مینار وطن پیش کی۔استاد باقر چغتائی نے اپنی بچیوں کے ساتھ ملی نغمے پیش کئے اور تالیوں کی صورت میں داد وصول کی۔

مدثر وڑائچ(صدر مسلم لیگ ق)، چودھری اعجاز احمد(صدر مسلم لیگ ن)، چودھری شبیر دھامہ(صدر پیپلز پارٹی)، امتیاز عالم جعفری(صدرمہریہ نصیریہ)، انصر سلطانی(خلیفہ حق باہو ٹرسٹ)، موسیٰ خان(ممتاز سماجی راہنما)، راجہ شبیر احمد(کشمیر ویلفیئر سوسائٹی)، کنگ گروپ آف کمپنی کی طرف سے یوسف چودھری، ناظم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن غلام مرتضی قادری، ناظم منہاج القرآن یونان الحاج شفیق اعوان، قائمقام صدر یونان جاوید اقبال اعون نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تمام مقررین نے منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کی پوری ٹیم صدر سید جمیل شاہ، ناظم غلام مرتضی قادری، مرزامحمد امجد جان، اور چودھری محمد اسلم کو کامیاب سیمینار کے انعقادپر مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ:زیب الحسن قادری

تبصرہ

Top