منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام ریندی میں آل یونان عظیم الشان محفل نعت

مورخہ: 26 مئی 2012ء

ایمان کی تازگی اور فروغ عشق و مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے منہاج نعت کونسل محافل نعت کے ذریعے اپنا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ منہاج نعت کونسل یونان میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پورے مہینہ کے علاوہ سال بھر آل یونان محافل نعت کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔

مورخہ 26 مئی 2102ء کو مرکز منہاج القرآن ریندی میں آل یونان عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس کی صدارت رانا وقار احمد خان (صدر منہاج القرآن یونان ) نے کی۔ ان کے علاوہ سینئر نائب صدر جاوید اقبال اعوان، صدر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن یونان سید محمد جمیل شاہ، ناظم الحاج محمد شفیق اعوان، ناظم تعلیمات عبدالجبار سلہری، ناظم رابطہ شاہد بٹ، جاوید اقبال لائبریرین، ناظم دعوت آصف قادری، صدر منہاج یوتھ لیگ عادل شہزاد، کشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے راجہ مجاہد جرال، فیصل آباد ویلفیئر سوسائٹی کے چودھری محمد ندیم اور چیف ایڈیٹرہفت روزہ آواز انٹرنیشنل یوسف چودھری محفل کے مہمان گرامی تھے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ محمد نواز ہزاروی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی) نے حاصل کی۔ قاری محمد اکرم زاہد نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ محفل میں ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جن نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کئے ان میں ملک نسیم اعوان، امیر حسین، ظفر اقبال اعوان، ناصر اکبر، عادل، شکیل احمد، رزاق الف سینا، شوکت علی الف سینا، اشرف چشتی، ندیم عباس، چودھری انصر، عبدالجبار، عبدالوہاب، چودھری محمد اسلم، تیمو رعلی، عابد کپسیلی، باقر چغتائی، محمد اعجاز، فیاض گوہر، محمد عمران قادری کپسیلی، دانش بشیر کپسیلی، محمد یوسف چودھری، محمد افضال ماراتھونا، اور حق نواز ماراتھونا شامل ہیں۔ اختتام پر درود وسلام پڑھا گیا اور دعا کے بعد پروگرام اختتام کو پہنچا۔

رپورٹ:زیب الحسن قادری

تبصرہ

Top