منہاج یورپین کونسل کا دورہ یونان اور تنظیم نو

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل نے مورخہ 28 ستمبر 2012ء کو یونان کا تنظیمی دورہ کیا۔ ایئر پورٹ پر رانا محمد وقار خان، حاجی محمد شفیق اعوان، علامہ شہباز احمد صدیقی، عامر علی قادری، مرزا امجد جان اور جاوید اقبال اعوان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

منہاج یورپین کونسل نے اپنے دورہ کے دوران یونان کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کی اور مختلف تنظیمی امور نمٹائے۔ یونان کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں آئندہ دوسال 2012- 2014 کے لئے تنظیم نو کی گئی جس کے مطابق میر عارف بٹ کو یونان کی مجلس شوریٰ کا صدر نامزد کیا گیا جبکہ رانا محمد وقار خان(صدر)، غلام مرتضیٰ قادری(ناظم)، محمد یاسین(ناظم مالیات ) منتخب ہوئے۔ باقی ایگزیکٹو ممبران میں عامر علی قادری(نائب صدر و صدر بلڈنگ کمیٹی)، چودھری محمد اسلم(نائب ناظم)، ارسلان چیمہ(نائب ناظم مالیات)، چودھری مدثر خادم(ناظم ویلفیئر)، مرزا امجد جان(ناظم نشرواشاعت)، محمد آصف قادری(ناظم ممبر شپ)، حاجی جاوید اقبال(ناظم لائبریری)، عادل شہزاد(صدر منہاج یوتھ لیگ) منتخب ہوئے۔اجلاس میں نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا گیا۔ نو منتخب عہدیداران نے مشن کے فروغ کے لئے مل جل کر کا م کرنے کا عہد کیا۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

Top